اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایران کی فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت پر ارسلان نصیر کا بھارت پر طنز

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارسلان نصیر نے ایران کی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کے بعد بھارت پر طنز کے تیر برسا دیے۔

ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے رویے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے پاک بھارت تنازع کے بعد کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے رویے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 4 مہینے جنگ چلتی رہی، اس جنگ کے دوران جانی اور مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہوا، آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر بھی ایران کی ٹیم امریکا جا کر فیفا ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔

اداکار نے کہا ہے کہ ایک ہمارے پڑوسی ہیں، سال پہلے ان کے کوئی 2 سے 4 جہاز ہم نے گرا دیے تھے، ان کا چھچھورپن ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، کبھی کہتے ہیں ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے، کبھی کہتے ہیں گلے نہیں ملیں گے اور سب سے چھچھوری حرکت یہ ہے کہ ہم پاکستانی بندے کے ہاتھ سے ٹرافی نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ جو لوگ جدی پشتی امیر ہوتے ہیں انہیں چھوٹی موٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہمارے پڑوسی بیچارے نئے نئے امیر ہوئے تھے اوپر سے اتنے مہنگے جہاز تھے جو کہ نیچے گر گئے تو چیخیں نکل گئیں، پاگل ہونے کو ہیں۔

ارسلان نصیر نے کہا ہے کہ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی عوام بیچارے انہیں لگ رہا ہے کہ جہاز گرانے سے جو 0-6 سکور ہوا تھا وہ کرکٹ میچز کے 0-6 اسکور کے برابر ہے، وہ اس بات پر تسلی سے سو رہے ہیں کہ ہم نے بھی 6 بار میچز جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں پاک فضائیہ کے بھارت کے متعدد جنگی جہاز مار گرانے پر اداکار ارسلان نصیر نے بھارت اور بھارتیوں پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے