اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کیساتھ ڈوئیٹ گانے کی پیشکش پر شازیہ منظور کا دلچسپ جواب

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف لوک اور پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور نے سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت چاہت فتح علی خان سے متعلق ایک دلچسپ تبصرہ کرکے حاضرین اور میزبان کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دورانِ گفتگو شازیہ منظور سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈوئیٹ گانا گانے کی پیشکش ہو تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ اس سوال پر گلوکارہ پہلے مسکرائیں اور پھر مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ خود بھی اس سوال پر پریشان ہو گئی ہیں اور سمجھ نہیں پا رہیں کہ اس کا کیا جواب دیا جائے۔

شازیہ منظور  نے ہاتھ جوڑتے ہوئے ہنستے ہنستے کہا کہ انہیں معاف کر دیا جائے، جبکہ مزید مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید چاہت فتح علی خان کو ہی سب لوگوں کو معاف کر دینا چاہئے۔

ان کی حاضر جوابی پر پروگرام میں موجود شرکا اور میزبان زوردار قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے، گفتگو کے دوران میزبان  نے شازیہ منظور سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ کبھی ذاتی طور پر چاہت فتح علی خان سے ملی ہیں؟ جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا، ’’اللہ معاف کرے‘‘، اور واضح کیا کہ ان کی کبھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

تاہم شازیہ منظور  نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ویڈیوز دیکھتی رہتی ہیں اور اکثر ان کی پوسٹس پر تبصرے بھی کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے