اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زکوٰۃ نے میری شوبز کی کمائی کو پاک کر دیا: نرگس

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ اور رقاصہ نرگس کی اپنی کمائی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں اور زکوٰۃ مال کو پاک کر دیتی ہے۔

نرگس ماضی میں لالی ووڈ اور تھیٹر کی معروف فنکارہ رہ چکی ہیں، وہ شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو گئی تھیں اور اب لاہور میں اپنا کاروبار چلا رہی ہیں، رواں سال انہیں حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نرگس نے اپنے ماضی اور موجودہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992ء سے جب میں نے کمانا شروع کیا، میں کبھی اپنی آمدنی 2.5 فیصد زکوٰۃ نکالے بغیر گھر نہیں لے گئی، میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ زکوٰۃ آپ کے مال کو پاک کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی تھی اور میرے کیریئر میں کوئی فحش رقص تلاش کرنا مشکل ہو گا۔

 نرگس نے حج کے دوران اپنے جذباتی تجربات بھی بیان کیے اور کہا کہ طواف کے دوران لوگوں کی محبت اور عزت نے مجھے بے حد متاثر کیا۔

نرگس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، متعدد صارفین نے ان کی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی، توبہ اور مذہب کی طرف رجوع کو سراہا، جبکہ بعض افراد نے ان کے زکوٰۃ سے متعلق مؤقف پر تنقید بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے