اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محسن عباس حیدر کا شوٹنگ سیٹ پر اداکاروں کے نشے میں ہونے کا انکشاف

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض فنکار اور ہدایت کار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر پہنچتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی اور کام پر پابندی ہونی چاہیے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے ہیں۔

اداکار کے مطابق ان کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انہیں فون کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ آیا وہ کسی موجودہ منصوبے سے وابستہ کسی فنکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کی، جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

محسن عباس حیدر نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ ایک اداکارہ کی توجہ ان کی باتوں پر مرکوز ہی نہیں ہو رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ سے گفتگو کر رہے تھے لیکن وہ کسی اور طرف متوجہ تھیں، ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ ماحول اور معاشرے دونوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان نے جب سوال کیا کہ کیا پروڈکشن انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی عملی قدم اٹھایا تو محسن عباس حیدر نے جواب دیا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا اور اس پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے زور دیا کہ شوٹنگ سیٹ ایک پیشہ ورانہ ماحول ہوتا ہے جہاں فنکاروں اور عملے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے، اس لیے ایسے معاملات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان پر سنجیدہ کارروائی ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے