19 Jun 2026
(ویب ڈیسک) ملائیشیا کی ریاست سراوک میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست سے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار چند کو 2-0 سے شکست دے دی۔
آخری پول میچ میں پاکستانی جوڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے 24 منٹ میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دوسری جوڑی محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو 2-0 سے ہرایا۔
محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے 26 منٹ میں 3-11 اور 9-11 سے فتح اپنے نام کی۔
