19 Jun 2026
(ویب ڈیسک) فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔
میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ میکسیکو کے شہرگواڈالاجارہ میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دی۔
میکسیکو کی جانب سے گول لوئس رومو نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں کیا۔
گروپ اے میں میکسیکو 2 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
