اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں منعقد ہوگی اور تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو منعقد ہوگا۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے ایک تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا تھا تاکہ آنے والی بین الاقوامی مصروفیات کے لیے ٹیم کی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے