اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(ویب ڈیسک) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح بھی حاصل کرلی۔

وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی جس کا اُنہوں نے بھرپور فائدہ بھی اُٹھایا۔ پہلے ہاف میں 3 گول بنائے ۔

کینیڈا کی جانب سے سکورنگ کا آغاز 16ویں منٹ میں لارین نے کیا۔ 29ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔ وقفے پر مقابلہ 0-3  سے کینیڈا کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کیا۔ 75 ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی ، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک اور کینیڈا کے لیے چھٹا گول سکور کیا۔ میچ کا اختتام اسی سکور پر ہوا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے 3 قیمتی اور 4 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سوئٹزر لینڈ سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے