18 Jun 2026
(لاہور نیوز) نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو فوری برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اسلامپور رانا عمر دراز نے ٹیم کے ہمراہ رقم برآمد کی۔
ملزمان کام کے بہانے گھروں میں داخل ہوکرواردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، کارروائیوں میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 25لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ برآمدہونے والی رقم مدعی مقدمات کے سپرد کر دی۔
