18 Jun 2026
(لاہور نیوز) ملائیشیا کے شہر ساراواک میں جاری تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی ٹیموں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔
پہلے میچ میں ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے جاپان کے کھلاڑیوں کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستانی جوڑی نے 8-11 اور 10-11 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے چائنیز تائپے کے خلاف یکطرفہ کھیل پیش کرتے ہوئے 0-2 سے فتح سمیٹی۔ میچ کے سکور 5-11 اور 3-11 رہے۔
پاکستانی ٹیموں کی کامیاب شروعات کے بعد ایونٹ میں مزید عمدہ نتائج کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ چیمپئن شپ 18 سے 21 جون تک ملائیشیا میں جاری رہے گی۔
