اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی آئی جی آپریشنز کا پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ کا دورہ، محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے رات گئے پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے اطراف کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈی آئی جی آپریشنز  نے منتظمین مجالس و جلوس سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

فیصل کامران  نے پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا اور سکیورٹی پلان کے تحت کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق امام بارگاہوں کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر اسپیشل پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔

فیصل کامران  نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم سکیورٹی پلان پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے