اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.17 قیمت فروخت : 41.24
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 322.85 قیمت فروخت : 323.43
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.01 قیمت فروخت : 374.68
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.03 قیمت فروخت : 197.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.75 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.48 قیمت فروخت : 908.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(لاہورنیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے امریکا ایران جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معیشت مستحکم ہے تاہم خطرات اب بھی موجود ہیں۔

 

ایک بیان میں کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ توانائی بحران برقرار اور سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سپلائی چین کی بحالی فوری ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ توانائی بحران کو پہنچنے والا جھٹکا کتنا شدید تھا، عالمی معاشی سست روی نظر نہیں آتی لیکن خطرات بہت زیادہ ہیں، موجودہ تنازع کی شدت اور رسد میں رکاوٹ عالمی ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق آئی ایم ایف عالمی اقتصادی ترقی سے متعلق اپنی نئی پیش گوئی 8 جولائی کو جاری کرے گا، اپریل میں عالمی شرح نمو 3.1 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود تیل کی قیمتیں تنازع سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر بلند ہیں، جس کے باعث توانائی، کھاد اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات برقرار ہیں۔

بیان کے مطابق ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ افریقی ممالک کو ایندھن کی قلت، بڑھتی مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے بعض خلیجی ممالک کی معاشی نمو متاثر ہو سکتی ہے جبکہ یورپ میں مہنگی توانائی اقتصادی سرگرمیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم امریکا اور چین کی معیشتیں مضبوط رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے