اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہورنیوز) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ کو اور یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہو گا۔

 

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوئے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ کو ہو گی جب کہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں زونل رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس منعقدہوئے تاہم ملک کے کسی بھی علاقے سے شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے