(لاہور نیوز) لاہور میں آج دن بھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 47 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز لاہور میں ہلکی بارش یا بونداباندی کے امکانات بھی ظاہر کئے ہیں، جس سے موسم میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حبس اور گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور خصوصاً بچے اور بزرگ دوپہر کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
