اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے ایم سی ایل ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) ایم سی ایل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

ایم سی ایل ملازمین  نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی، جس کے بعد ملازمین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر اپنے مطالبات دہرائے، احتجاجی ملازمیں نے تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے اور ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن رول 17 اے کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سرکاری ملازمین کے حق میں نعرے لگائے گئے ، جبکہ پنجاب حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، ملازمین احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئے۔

انہوں  نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، ایم سی ایل ملازمین کا احتجاج پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے