اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) نئے اسلامی سال محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں منعقد ہو گا ، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بھی اسی وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہو گا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی روشنی میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔

سپارکو کے مطابق فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر آج (15 جون 2026) کی شام محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے