اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کیلئے اے آئی قانون لانے کا فیصلہ

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت،آواز اورچہرے کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی کرتے ہوئے پنجاب پرفارمرز ڈیجیٹل شناخت اور مصنوعی ذہانت تحفظ ایکٹ 2026 کا مسودہ تیار کر لیا۔

مجوزہ قانون کےتحت فنکارکی آواز،چہرہ اوردیگر ڈیجیٹل شناخت کو قانونی طور پر محفوظ ملکیت قرار دیا جائے گا، جبکہ مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے ذریعے کسی بھی فنکار کی آوازیا چہرے کا غیرمجاز استعمال ممنوع ہوگا۔

بل کےمطابق کسی بھی اے آئی پرفارمنس،وائس کلوننگ یا ڈیجیٹل نقل کے استعمال سے قبل فنکار کی واضح، تحریری اور مخصوص اجازت لینا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر اے آئی مواد میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا واضح ڈسکلیمر دینا بھی ضروری قرار دیا جائے گا۔

مجوزہ قانون میں وائس کلوننگ،ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اوراے آئی کے ذریعے جعلی توثیق یاسیاسی پیغامات کےاستعمال پرسخت سزاؤں کی تجویز دی گئی ہے،بل میں بغیر اجازت AI استعمال پر 3 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانےکی تجویز دی گی ہے۔

بل میں فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا ریگولیٹری نظام اور ڈیجیٹل رائٹس رجسٹری قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے،اس کے علاوہ کسی بھی اے آئی پرفارمنس کے لیے الگ معاوضہ اور باقاعدہ معاہدہ لازمی ہوگا۔

مجوزہ قانون میں 18 سال سے کم عمر فنکاروں کے لیےخصوصی قانونی تحفظ اور والدین کی رضامندی کو لازمی قراردیاگیا ہے،جبکہ فوت شدہ فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت 25 سال تک محفوظ رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے