اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں صنعتی ترقی کیلئے نئی لینڈ لیز پالیسی کی منظوری

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے انڈسٹریل سٹیٹس اور سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی لینڈ لیز پالیسی کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت صنعتی پلاٹس فروخت کرنے کے بجائے 15 سے 50 سال کی مدت کیلئے لیز پر فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری، خصوصاً چینی کمپنیوں اور دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے قواعد و ضوابط میں نرمی کی گئی ہے، کم از کم سرمایہ کاری کی شرط 1.5 ملین ڈالر سے کم کر کے 5 لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، جس سے زیادہ سرمایہ کاروں کو صنعتی منصوبوں میں شمولیت کا موقع ملے گا۔

 

 

 

پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو تعمیراتی کام اور صنعتی آپریشنز شروع کرنے کیلئے 36 ماہ کی مہلت دی جائے گی جبکہ پہلے سال مکمل گریس پیریڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے ذریعے گرین فیلڈ انڈسٹریز اور ماحول دوست مینوفیکچرنگ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اس کے علاوہ صنعتی منصوبوں کیلئے لیز نرخوں میں خصوصی رعایتیں بھی دی جائیں گی۔

محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق اس اقدام سے پنجاب میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے صوبے کی معاشی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے