اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں فیول بسوں کی جگہ الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیول پر چلنے والی بسوں کو مکمل طور پر الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام بس سسٹم کو جدید الیکٹرک نظام پر منتقل کیا جائے گا، جس کا مقصد کاربن اخراج میں کمی اور شہریوں کو صاف، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ کمپنیوں اور فرموں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ پری کوالیفکیشن کے عمل کا آغاز 16 جولائی سے کیا جائے گا۔

شرائط کے مطابق صرف وہی کمپنیاں اہل ہوں گی جنہیں 12 میٹر طویل مکمل الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا تجربہ حاصل ہو، اس کے علاوہ الیکٹرک بسوں کے سو فیصد اصلی پرزہ جات کی فراہمی، مرمت اور مینٹیننس کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب اور کمیشننگ کی ذمہ داری بھی متعلقہ کمپنیوں کو سونپی جائے گی، جبکہ ڈرائیورز کی تربیت اور بسوں کے آپریشنل انتظامات بھی انہی کے سپرد ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کاربن فری اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو فروغ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے