اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور رنگ روڈ پر سروس ایریاز لیز پر دینے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے شہریوں اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے رنگ روڈ پر مختلف مقامات پر سروس ایریاز قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجربہ کار فرمز اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

حکام کے مطابق سروس ایریاز کو 20 سالہ لیز پر دیا جائے گا جبکہ کامیاب آپریٹر کو مزید 25 سال کی توسیع کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، ہلوکی، شفیق پورہ سمیت 6 مختلف مقامات پر تقریباً 10،10 کنال پر مشتمل اراضی سروس ایریاز کیلئے مختص کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا بلکہ لاہور رنگ روڈ کی آمدن میں اضافے کا بھی باعث بنے گا، سروس ایریاز میں فوڈ کورٹس، فیول اسٹیشنز، پارکنگ، آرام گاہوں اور دیگر سہولیات کے قیام کی توقع کی جا رہی ہے۔

رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق صرف تجربہ کار آپریٹرز، فرمز اور کمپنیاں ہی درخواستیں جمع کرا سکیں گی، جبکہ شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کامیاب بولی دہندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے