اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پیرا سارجنٹ آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے

12 Jun 2026
12 Jun 2026

پنجاب پبلک سروس کمیشن ( پی پی ایس سی) نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سارجنٹ کی مختلف آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں سارجنٹ کی آسامیوں کے لیے امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

نتائج کے مطابق ضلع لیہ میں 10 آسامیوں کے لیے 41 امیدوار، ضلع سیالکوٹ میں 12 آسامیوں کے لیے 9 امیدوار، جبکہ نارووال میں 10 آسامیوں کے لیے 13 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح ضلع جھنگ میں 12 آسامیوں کے لیے 58 امیدوار، گجرات میں 10 آسامیوں کے لیے 4 امیدوار، اور گوجرانوالہ میں 14 آسامیوں کے لیے 14 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق ضلع چکوال میں 8 آسامیوں کے لیے 9 امیدوار، بھکر میں 12 آسامیوں کے لیے 60 امیدوار، سرگودھا میں 20 آسامیوں کے لیے 54 امیدوار جبکہ راجن پور میں 8 آسامیوں کے لیے 21 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کو بھرتی کے اگلے مراحل کے لیے متعلقہ طریقہ کار کے تحت آگاہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے