اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں صنعتی آلودگی کم کرنے کیلئے جدید ایمیشن ٹریڈنگ سسٹم نافذ

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صنعتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ کے تدارک کیلئے جدید ایمیشنز ٹریڈنگ سسٹم (ETS) نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس نظام کے تحت صوبے میں آلودگی کی مانیٹرنگ، ایمیشن ڈیٹا اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کم آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو مالی مراعات اور فوائد دیے جائیں گے جبکہ زیادہ دھواں خارج کرنے والی فیکٹریوں کو اضافی پرمٹ خریدنا ہوں گے۔ مقررہ حد سے تجاوز کرنے والی صنعتوں کے خلاف جرمانوں سمیت دیگر کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ صاف اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے والی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ صنعتی شعبے میں ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ماڈل یونیورسٹی آف شکاگو کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور عالمی معیار کے "کیپ اینڈ ٹریڈ" نظام پر مبنی ہے، جس کے تحت فیکٹریوں کیلئے آلودگی کی ایک حد مقرر ہوگی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے سموگ میں کمی، عوامی صحت میں بہتری اور ماحول دوست صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے