اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون کا زیادتی کے بعد قتل، مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائیکورٹ

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں آگ لگا کر قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم احمد کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ خاتون کی بغیر کسی جواز کے جان لینے والا شخص سزا میں کسی نرمی کا مستحق نہیں، اس نوعیت کے گھناؤنے جرم کا مرتکب فرد عبرتناک سزا کا مستحق ہوتا ہے اور ٹرائل کورٹ نے مجرم کو درست سزا سنائی۔

عدالت کے مطابق مجرم کے خلاف ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں اور اس کیس میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں، استغاثہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لہٰذا مجرم کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس  نے 2021 میں مجرم احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ ٹرائل کورٹ نے 2023 میں اسے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرم خاتون کو نہر کے قریب لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں خاتون کو نہر میں پھینک دیا گیا، تاہم وہ نہر سے باہر نکل آئی، استغاثہ کے مطابق اس پر مجرم  نے اپنی موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر خاتون پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شدید زخمی حالت میں خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کیا، بیان میں خاتون نے ملزم کے تمام اقدامات کی نشاندہی کی، استغاثہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس  نے تفتیش کے دوران مجرم احمد سے موٹرسائیکل، پٹرول والی بوتل اور دیگر متعلقہ اشیاء بھی برآمد کیں، جنہوں  نے استغاثہ کے مؤقف کو مزید مضبوط بنایا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مجرم کی سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے