اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم سکیورٹی پلان: لاہور پولیس نے فوج، رینجرز اور ہیلی کاپٹر طلب کر لیا

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور پولیس نے پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی دو، دو کمپنیوں کی خدمات طلب کر لیں جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر کی بھی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محرم کے مرکزی جلوسوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی نفری مانگی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جبکہ جلوسوں کے اطراف ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

سکیورٹی حکام  کے مطابق محرم کے دوران موبائل فون سروس بند نہ کرنے سے متعلق سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا اور اس حوالے سے موجودہ سکیورٹی پلان بھی اسی پالیسی کے تحت ترتیب دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے تحفظ کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے