اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں مطلوب 4 اشتہاری گرفتار

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ناکہ جات پر سکیورٹی سخت کیے جانے کے بعد موبائلز سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان کو ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ، این ایل سی سمیت دیگر ناکہ جات پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پشاور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور لاہور میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے اور مختلف مقدمات میں مطلوبی کی بنیاد پر گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور حوالہ ہنڈی جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عنایت، بختیار، نثار اور تجمل کے ناموں سے ہوئی ہے، جو گزشتہ 8 سال سے گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف مقامات پر روپوش تھے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے