اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور پولیس کی سنیپ چیکنگ مہم ، ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں لاہور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شہر بھر میں قائم چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ایک لاکھ تین ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جبکہ چار لاکھ اکتیس ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف ناکہ جات پر چیک کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ بغیر کاغذات چلنے والی 4 ہزار 850 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی 307 موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا، جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت 162 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کروائی گئیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر فورس کی کارکردگی اور جرائم پر قابو پانے کے اقدامات کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے کرائم پاکٹس میں سخت چیکنگ، مؤثر پٹرولنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاہور پولیس کے مطابق جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے