اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی، موسم خوشگوار،بارش کا امکان

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں آج موسم خوشگوار ہے جبکہ آسمان پر بادلوں کا بسیرا اور سورج کی نرم کرنوں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے،بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم میں قدرے حبس بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے