12 Jun 2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔اس کے علاوہ مسلم ٹاؤن، برکت مارکیٹ اورکینال روڈکے اطراف بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
اچھرہ و اطراف میں تیز آندھی، کینال روڈ جانب جیل روڈ انڈر پاس تیز آندھی کے سبب درخت گر گیا تاہم درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہی، اس موقع پر ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درخت فوری طور پر ہٹا دیا۔
