اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہیدِ امت کانفرنس، لاہور ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان

13 Jun 2026
13 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں اتحادِ امت فورم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی "شہیدِ امت کانفرنس" کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری اور انتظامی پلان جاری کر دیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے گریٹر اقبال پارک، پارکنگ اسٹینڈز اور مختلف ڈائیورژن پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں ایس پی سٹی آپریشنز اور ڈی ایس پی ٹریفک شاہدرہ نے انہیں ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔

ایس پی ٹریفک مقصود لون کی زیر نگرانی کانفرنس کے موقع پر 4 ڈی ایس پیز، 30 ٹریفک انسپکٹرز اور 120 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ٹریفک ریسپانس یونٹ، 2 بریک ڈاؤن گاڑیاں اور 10 فوک لفٹرز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق آزادی فلائی اوور ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا، شیخوپورہ سے لاہور آنے والی ٹریفک کو کوٹ عبدالمالک اور السعید چوک کے راستے سگیاں رنگ روڈ سے شہر میں داخل کیا جائے گا، جبکہ گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے سے آنے والی ٹریفک کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے ایسٹرن بائی پاس رنگ روڈ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو گی۔

سیکرٹریٹ اور لوئر مال سے شاہدرہ جانے والے شہری ضلع کچہری، آؤٹ فال روڈ اور سگیاں کے راستے سفر کر سکیں گے، جبکہ ریلوے اسٹیشن سے شاہدرہ جانے والی ٹریفک کو سبزی منڈی کے راستے روانہ کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کانفرنس میں شریک افراد کی بسوں کو رنگ روڈ، ٹمبر مارکیٹ، شفیق آباد تھانہ پارکنگ اور محکمہ جنگلات کی پارکنگ میں کھڑا کیا جائے گا، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مینارِ پاکستان، گریٹر اقبال پارک اور ملحقہ شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ مقامات پر پارک کریں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے انخلا کیلئے بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت سب سے پہلے کاروں، موٹرسائیکلوں اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کو پارکنگ اسٹینڈز سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے