اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کفایت شعاری پالیسی:کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری نافذ العمل ہو گا۔

پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور کریانہ شاپس کیلئے بھی رات 9 بجے بندش لازمی دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ پوائنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے علاوہ ازیں ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر پابندی لاگو نہیں ہوگی،

ںوٹیفیکیشن میں موجود تفصیلات کے مطابق پھل، سبزی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، کلینکس اور ہسپتال اس سے مستثنیٰ  ہونگے۔ اس کے علاوہ بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس کو بھی بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پٹرول پمپس اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز معمول کے مطابق کام کریں گے۔ جم، سپورٹس کلب اور پیڈل کورٹس بھی بندش کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ آئی ٹی کمپنیاں اور کال سنٹرز پر کاروباری اوقات کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

نئے اوقات کار ہفتے کے ساتوں دن، ہفتہ اور اتوار سمیت نافذ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے