اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار

12 Jun 2026
12 Jun 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق پنجو گاؤں کے قریب پولیس ناکے پر مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو، شہزاد عرف شادی، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شہزاد عرف شادی ڈکیتی، راہزنی اور منشیات فروشی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے