اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں

11 Jun 2026
11 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے 3 سالہ دور میں سہولت کاری سے پاکستان کا آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ ترقی کے نئے مراحل طے کر چکا ہے، پاکستان تیزی سے خطے کا جدید اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 جیسے بڑے عالمی ٹیک ایونٹس کا انعقاد ممکن ہوا، انڈس اے آئی ویک 2026 جیسے پروگراموں  نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی طرح سپرنیٹ گلوبل کی توسیع کی گئی جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں 5G سپیکٹرم کا آغاز ہوا اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوا، وزارت آئی ٹی کی جانب سے ’اے آئی سیکھو 2026‘ کے نام سے ملک بھر میں نئی مہارتیں سکھانے کا پروگرام شروع کیا گیا۔

اس سال پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی مجموعی ویلیو 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئی، جو 2020 کے بعد نمایاں ترقی کی واضح علامت ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی معیار، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کے ایک مضبوط ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے