(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اُتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 455 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مثبت زون میں واپس آ گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 903 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
