اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 395 روپے کلو مقرر

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے تحت برائلر مرغی کے نرخوں میں مزید کمی کر دی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 395 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت شہریوں کو 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 245 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 259 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

پرچون بازار میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 273 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جہاں شہریوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انڈے 200 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے