اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے ہدایت کر دی۔

 

وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے، نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے،کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے۔

بریفنگ کے مطابق سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے