اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے، اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے نسبتاً محفوظ وقت ہے۔ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو لین کی پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق دورانِ سفر فوگ لائٹس استعمال کریں اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں۔ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی صورت میں گاڑی کسی محفوظ مقام پر روک دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے