اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے میں آٹے اور گندم کے نرخ میں استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔

صوبے میں آٹے کا نرخ اور ویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدی جائے گی، عوام کے لئے سستا آٹا اور روٹی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کو گندم3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے راستے سندھ سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے شواہد مبنی برحقیقت نہیں، سندھ سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی، پنجاب میں گندم کے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے، مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹا ہے، صوبے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے سٹاک ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہےصوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فرض ضرور ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے