03 Nov 2026
(لاہور نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ای چالان میں سینچری مکمل کرنے والا ایک شہری بند روڈ پر ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
پکڑے گئے شہری کے نام دو موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن پر مجموعی طور پر 124 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کے مالک نے 109 بار بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ اور 15 بار اشارہ (سگنل) توڑنے کی خلاف ورزی کی ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کی ایک موٹرسائیکل پر 1 لاکھ 64 ہزار 800 روپے جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر 64 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے، اس طرح ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر شہری پر کل 2 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔
