03 Nov 2026
(ویب ڈیسک) پارکنگ کی مناسب سہولت کے بغیر قائم شادی ہالز اور مارکیز کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
مہم کا باقاعدہ آغاز عزیز بھٹی اور شالامار زونز سے کر دیا گیا، گرین بیلٹس اور سروس روڈز پر گاڑیاں پارک کروانے والے شادی ہالز کو سیل کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک فیسیلیٹیز میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی سربراہی میں راج بہار روڈ پر گرین بیلٹس پر غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران 6 شادی ہالز کو سیل کر دیا گیا، سیل کئے گئے شادی ہالز میں الخالد، عبداللہ، الفتح ون، الفتح ٹو، بابل شادی ہال اور شالامار مارکی شامل ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گرین بیلٹس پر غیرقانونی پارکنگ کے خلاف استغاثہ تھانہ باغبانپورہ میں جمع کرا دیا گیا، جبکہ غیرقانونی پارکنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
