اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کا صومالی وزیر خارجہ سے رابطہ، مغویوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالاسلام علی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں ایم ٹی آنر 25 میں سوار پاکستانی مغویوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپریل 2026 میں صومالی ساحل کے قریب جہاز کے اغوا کے بعد پاکستان صومالی حکام کے ساتھ مسلسل اور فعال رابطے میں ہے، اسحاق ڈار نے صورتحال پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی خیریت، ان کی جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالی وزیر خارجہ نے پاکستانی یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے جاری اور مخلصانہ کوششوں کا یقین دلایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے معاملے کے حل تک قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر صومالی وزیر خارجہ نے وسیع تر علاقائی تناظر میں پاکستان کی تعمیری ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی اہمیت پر زور دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے