اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید سیزن میں ریلوے کا کریک ڈاؤن، ساڑھے 26 ہزاربغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید سیزن کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف خصوصی مہم میں 26 ہزار 580 مسافروں کو پکڑ لیا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے رپورٹ مرتب کر کے سی ای او ریلوے کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں 16 مئی سے 31 مئی کے دوران کی گئی کارروائیوں کا ڈیٹا شامل ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیف کمرشل منیجر کی سربراہی میں ٹیموں نے دو ہفتوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 26 ہزار 580 مسافروں کو پکڑا۔

کارروائیوں کے دوران مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 72 لاکھ 11 ہزار 919 روپے وصول کیے گئے جبکہ  کرایہ کی مد میں 3 کروڑ 21 لاکھ 63 ہزار 135 روپے جبکہ جرمانے کی مد میں 50 لاکھ 48 ہزار 784 روپے وصول کیے گئے۔

کامیاب کارروائیوں پر سی ای او ریلوے نے شعبہ کمرشل کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے