(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں برائلر مرغی اور اس کے گوشت کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 403 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مختلف پرچون مارکیٹوں میں صافی گوشت 470 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 250 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 264 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازاروں میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 278 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، نرخ نامے کے مطابق انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔
