اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خواتین کیلئے خوشخبری، بجٹ میں میک اپ مصنوعات سستی ہونے کا امکان

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک) آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں بیوٹی اور کاسمیٹکس سے متعلق شعبے کے لیے ممکنہ ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی میک اپ اور دیگر سامانِ زیبائش پرعائد ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز زیرِ غور ہیں، جس سے صارفین اور کاروباری حلقوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت درآمدی بیوٹی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی کی شرح 44 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد تک لانے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز اور فٹنس سنٹرز میں استعمال ہونے والی درآمدی مشینری پر ٹیکسوں میں بھی ممکنہ کمی کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ممکنہ ریلیف کی خبروں پر خواتین صارفین نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاسمیٹکس اب روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں، تاہم مہنگائی اور بھاری ٹیکسوں کے باعث معیاری درآمدی مصنوعات کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ صرف ٹیکس میں کمی کے بجائے ان مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کا مزید جائزہ لیا جائے تاکہ قیمتوں میں واضح کمی آسکے۔

دوسری جانب معاشی اور تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بیوٹی مصنوعات اور متعلقہ مشینری پر ٹیکسوں میں نرمی کی جاتی ہے تو اس کے مثبت اثرات پورے شعبے پر مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے صارفین کو ریلیف ملے گا، بیوٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے