اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ اور راوی روڈ میں پولیس مقابلے، دو اشتہاری ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(لاہور نیوز)شاہدرہ اور راوی روڈ کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے دو الگ الگ مقابلوں میں دو ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب راوی روڈ پولیس نے بتی چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے۔ اس دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت زین خالد کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار زخمی ملزمان ڈکیتی، اغواء اور چوری سمیت 30 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم میں ملوث نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے