اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعہ سکیورٹی پلان نافذ، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناکوں پر چیکنگ کا عمل مؤثر بنایا جائے اور کوئی بھی مشکوک گاڑی یا شخص مکمل تلاشی کے بغیر داخل نہ ہونے پائے۔

انہوں نے مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف گشت میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کی سکیورٹی انتظامات کا خود فیلڈ میں جا کر جائزہ لیں، سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور جوان مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

احکامات کے مطابق موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروایا جائے گا جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور پٹرولنگ یونٹس مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف مسلسل گشت جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے