اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

زیادہ نمک صحت کیلئے کتنا نقصان دہ؟ ماہرین نے حد مقرر کر دی

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزانہ 5 گرام (ایک چائے کا چمچ) سے زیادہ نمک کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے، ضرورت سے زیادہ نمک کھانے سے پیٹ پھولنا، شدید پیاس لگنا، ہاتھ پاؤں میں سوجن، بلڈ پریشر میں اضافہ، جسمانی وزن بڑھنا اور نیند کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کمزوری، متلی اور نظامِ ہاضمہ کی خرابی بھی زیادہ نمک کے استعمال کی علامات میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزانہ نمک کا استعمال ایک چائے کے چمچ تک محدود رکھیں تاکہ دل اور شریانوں سے متعلق بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے