اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی بچوں کے پھیپھڑوں پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟جانئے

31 May 2026
31 May 2026

(ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی برطانیہ میں بچوں کے پھیپھڑوں کی نشوونما کو سست کر رہی ہے۔

سائنس دانوں نے پانچ ہزار سے زائد افراد کا پیدائش سے لے کر جوانی تک تفصیلی جائزہ لیا۔ان بچوں کے پھیپھڑوں کے ٹیسٹ پہلے آٹھ سال کی عمر میں کیے گئے، پھر 15 برس میں اور پھر 24 سال کی عمر میں، جب عام طور پر پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما پا چکے ہوتے ہیں۔

 

تحقیق کے دوران ماہرین نے بچوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کا حساب لگایا، جس میں باریک زہریلے ذرات، ڈیزل گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی اور فوسل گیس بوائلرز سے پیدا ہونے والی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ شامل تھی۔

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ حمل کے ہر مرحلے اور بچپن کے ہر سال میں بچوں کو کتنی آلودگی کا سامنا رہا۔

تحقیق کی سربراہ پروفیسر این ہینسل نے بتایا کہ ماہرین نے برسوں کی محنت سے حمل اور ابتدائی زندگی میں فضائی آلودگی کے اثرات کا تخمینہ تیار کیا، جس کے لیے برسٹل سٹی کونسل سے ٹریفک ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے