اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب حکومت کا گلگت بلتستان کیلئے 6 کلینک آن ویلز کا تحفہ

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صحت کی سہولیات کا دائرہ کار صوبائی حدود سے باہر بڑھاتے ہوئے 6 کلینک آن ویلز گلگت بلتستان کیلئے بطور تحفہ روانہ کر دیے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ضروری ادویات سے لیس 6 کلینک آن ویلز گلگت بلتستان کیلئے روانہ کیے۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوامی صحت کی سہولیات اب پنجاب کی حدود سے نکل کر دیگر علاقوں تک بھی پہنچ رہی ہیں، جس سے دور دراز علاقوں کے شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز گلگت بلتستان، کشمیر اور پورے پاکستان کے عوام کی رہنما ہیں ۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق ملک بھر سے مطالبات موصول ہو رہے تھے کہ کلینک آن ویلز کی سہولت دیگر صوبوں اور علاقوں تک بھی پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے صحت کی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بنیادی طبی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے