اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں 5 ہزار لٹر جعلی دودھ پکڑا گیا، سپلائر کے خلاف مقدمہ درج

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور جعلی دودھ سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیم  نے گجومتہ رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی، اس موقع پر LXP-6044 نمبری گاڑی کو روک کر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، لیبارٹری تجزیے کے دوران دودھ میں ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی واضح کمی پائی گئی، جس کے بعد 5 ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

انہوں  نے بتایا کہ ملاوٹی دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، سپلائر کے پاس دودھ کی کولیکشن اور سپلائی سے متعلق لازمی ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ جعلسازی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرکے دودھ بردار ٹینکر بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ڈیری فارم سے صارف تک پہنچنے والے دودھ کی ٹریسیبیلٹی اور مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں  نے عزم ظاہر کیا کہ جعلساز مافیا کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنانے کے مشن پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جعلسازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے