اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس میں حالیہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل ای او سی کے مطابق ملک کے 79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، پنجاب میں 60 لاکھ 60 ہزار، سندھ میں 57 لاکھ 40 ہزار، خیبرپختونخوا میں 43 لاکھ 90 ہزار، بلوچستان میں 19 لاکھ 60 ہزار جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رضا فاروق  نے کہا کہ مہم کی کامیابی پولیو ورکرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مسلسل معیاری ویکسینیشن مہمات ناگزیر ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق ابتدائی طور پر 2.1 فیصد بچے عدم دستیابی کے باعث ویکسین سے محروم رہ گئے تھے، تاہم فالو اپ سرگرمیوں کے ذریعے ان میں سے 88 فیصد بچوں تک کامیابی سے رسائی حاصل کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے